کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں موت کا عفریت مسلسل زندگیاں نگل رہا ہے، گرمی ، حبس ، گھٹن اور ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریض شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں موت کی وادی میں اتر رہے ہیں ۔ گزشتہ دس روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کر گئی۔
زیادہ تر اموات حبس ، لو لگنے اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہوئیں۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد روزے سے تھے جبکہ ضعیف العمر افراد شدید گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں محنت کش اور مزدوروں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں چلنے اور گرمی کی شدت میں بتدریج کمی کے بعد ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ قدرے کم ہو گیا ہے۔