کراچی میں گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں معمول کے مطابق چلنے والی سمندری ہوائیں تاحال زور نہیں پکڑ رہیں۔ جس کے باعث 2 مارچ تک گرمی کا سلسلہ یونہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق کراچی میں آج بھی پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ تاحال سمندری ہواؤں کے چلنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔جس کے باعث کراچی میں چلنے والی جنوب مغربی سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل پارہی ہیں۔2 مارچ کے بعد موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔