کراچی (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ اچھے برے حالات میں ثقافتی ادارے سر و ساز کے ذریعے کراچی کی رونقیں بحال کرنے کیلئے اپنا کردار احسن طور پر ادا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کرنے کے موقع حمیرا چنا کا کہنا تھا کہ شائقین کی پذیرائی پر ان کی مشکور ہوں۔
نوعمری سے اس شہر میں اپنی آواز کا جادو جگاتی آرہی ہوں ، اس حوالے سے کئی سنہری یادیں اب بھی میری زندگی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلے بیک سنگر کے طور پر سندھی ،اردو اور پنجابی گیت گاکر اپنے آپ کو منوایا۔
حمیرا چنا کے مطابق اب فلموں کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ کئی ایک فلموں میں گانے کی آفرز مل چکی ہیں ، لاہور ایک بار پھر فلمی مرکز بن رہا ہے۔ پاکستانی فلمیں ملک ہی میں نہیں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جانے لگی ہیں۔حمیرا چنا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی فلموں میں گانا گانے کی آفر ہوئی تو ضرورگائوں گی۔