کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، گلشن حدید نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں تیزبارش جاری ہے، بارش سے شہر میں جاری شدید گرمی کا اثر ٹوٹ گیا۔
موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ گذشتہ روز ملک کے بہت سے شہروں میں ہونے والی پری مون سون بارشوں سے شدید گرمی کی لہر کا خاتمہ ہو گیا تھا، تاہم شہر کراچی اِس سے محروم رہا تاہم اب ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا اور شہری موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔