کراچی : ناظم آباد میں فائرنگ، جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم عابد الیاس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ناظم آباد2 کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا۔ مقتول کی شناخت عابد الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر محمد حسین محنتی نے جیو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول جماعت اسلامی کے رہنما اور لیاقت آباد کے سابق یوسی ناظم ہیں۔ محمد حسین محنتی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما کا قتل کراچی میں جاری انتخابات کے خلاف عوامی احتجاج اور مزمت کو طاقت کے ذریعے روکنا ہے۔