کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی بسمہ اللہ کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ خان اللہ محسود اور 23 سالہ ثمینہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں نے حال ہی میں پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔