کراچی (جیوڈیسک) ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع بینک سے ڈاکو آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں واقع نجی بنک میں سات ڈاکو داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش کاونٹر پر موجود رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈاکوں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی جس سے بنک کا گارڈ زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث اطراف کے علاقے میں بھگ دڑ مچ گئی۔ رواں سال یہ بنک ڈکیتی کا تئیس واں واقعہ ہے۔