کراچی : ہوٹل مالک سے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزم گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہوٹل کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ کراچی پولیس نے پنو عاقل میں چھاپہ مار کر ہوٹل کے مالک کو 50 لاکھ روپے کے لیے۔

دھمکی آمیز میسج کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایس ایم ایس کے ذریعے ہوٹل کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔ پولیس نے موبائل فون سم کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں پنو عاقل سے گرفتار کر لیا۔