کراچی: 2 گھنٹے میں 6 افراد قتل، آج ہلاکتیں 8 ہو گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو گھنٹے کے دوران پولیس اہلکار اور دودوستوں سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ لیاری میں جوئے کے اڈے پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار تصور جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ مچھر کالونی سے بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

مزار قائد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ لیاری بہار کالونی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ چاکیواڑہ میں فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا گیا۔

ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں جوئے کے اڈے کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔