کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
انسداد ڈینگی سیل کےمطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص انتقال کرگیا جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد میں وائرس کی تصدیق سے متاثرہ افراد کی تعداد 2866 ہو گئی ہے۔
ترجمان انسداد ڈینگی سیل نےمزید بتایا کہ رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔