کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کچی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک

Jinnah Hospital

Jinnah Hospital

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارچ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک جب کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق لانڈھی، کورنگی، بلال کالونی، زمان ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور چنیسر گوٹھ سے ہے۔ کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا اپنے رشتہ دارون کی لاشیں بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی ساتھ لے گئے۔