کراچی :چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ، کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے میں گرمی کی شدت میں قدرے اضافے کا امکان ہے ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے میں گرمی کی شدت میں قدرے اضافے اور درجہ حرارت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے ۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

بے نظیر آباد ، دادو ، سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ، مٹھی اور تھرپارکر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد اور میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ میں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔