کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مکان پر چھاپہ مارکر 475 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارکے 475 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد میں 400 کلوگرام امونیم نائیٹریٹ اور75 کلو گرام ہائیڈروجن آکسائیڈ شامل ہے،دھماکہ خیز مواد کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کی نشاندہی پر برآمد کیاگیا ، دھماکا خیز مواد کو حب سے کراچی لایاگیا۔کراچی کے علاقے عباس ٹان دھماکے میں بھی اسی قسم کا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔