کراچی سے حب جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، متعدد مسافر زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے حب چوکی کی جانب جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے حب چوکی کی جانب جانے والے مسافروں سے بھری ہوئی کوچ نادرن بائی پاس پر لکی چڑھائی کے قریب حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرشد اسپتال سعید آباد اور سول اسپتال لے جایا گیا۔ زخمیوں میں بچوں اور خواتین سمیت 12 سے زائد افراد شامل ہیں۔