کراچی انسانوں و عمارتوں کا جنگل بن گیا، عالم علی

Karachi

Karachi

سندھ : کراچی انسانوں و عمارتوں کے جنگل میں تبدیل ہو گیا جبکہ آبادی کے لحاظ سے صوبہ سندھ کی آبادی ایک طرف رکھی جائے تو کراچی کی ا بادی زیادہ ہوگی۔ یہ بات کراچی ویلفیئر کمیٹی کے آرگنائزر عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی اندازے کے مطابق 3کروڑ ہے جبکہ صحیح اعداد وشمار مردم شماری2017کے بعد سامنے آجائیں گے۔ عالم علی نے کہا کہ مردم شماری کسی بھی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے موت وزندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس کے ذریعہ پتہ چلتا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی اور تاخواندگی کتنی ہے۔ اسی کے ذریعہ بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول، وسائل کی تقسیم، علاقوں کی تقسیم ممکن ہوتی ہے۔ عالم علی بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر تاخیری ہربے استعمال کیے گئے مگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 2لاکھ فوجی جوانوں کو مردم شماری کیلئے مختص کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عالم علی نے کہا کہ دانش وروں کے مطابق مردم شماری میں تاخیر کرپشن ہے جبکہ اس کرپشن میں ہماری حکومتیں شامل رہی ہیں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت