کراچی :حسین آباد میں دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) حسین آباد میں دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ حسین آباد میں قائم بیکری میں گھس کر مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ فدا حسین اور 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ اختر حسین اور ممتاز شامل ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق جاں بحق شخص فدا حسین اور دونوں زخمی افراد کا تعلق گلگت سے ہے۔

ایس ایس پی مقدس حیدر نے مزید کہا کہ جس بیکری پر فائرنگ کی گئی ہے اسے پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔