کراچی (جیوڈیسک) کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہٹا دیاگیا، ہٹائے گئے افسران اٹھارویں گریڈ کے ہیں جو گریڈ انیس کے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ انیس گریڈ کے افسر کا ہوتا ہے۔
لیکن ان پر گریڈ اٹھارہ کے افسران تعینات تھے، جن سپرنٹنڈنٹس کو عہدوں سے ہٹایا گیا ان میں سینٹرل جیل کراچی کے نذیر قاضی،حیدر آباد سینٹرل جیل کے یونس مسیح، سینٹر ل جیل سکھر کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر، خیر پور سینٹرل جیل کے شاہد چھاچھڑو اور لاڑکانہ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ آفاق حسین زیدی بھی شامل ہیں۔ پانچ سینٹرل جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کیساتھ ساتھ صوبے کی گیارہ ڈسٹرکٹ جیلوں کے سربراہوں کو بھی عہدوں سے ہٹا کر محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔