کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج کراچی، حیدر آباد اورمیر پور خاص ڈویژن کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ہلکا سرد ہونے لگا۔ ملکہ کوہسار مری میں موسم آبر آلود ہے۔
مری کی راتیں ٹھنڈی ہوگئی ہیں جبکہ دن میں موسم گرم رہتا ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے علاقوں ناران، کاغان، گلگت بلتستان میں ہنزہ نگر، غذر اور استور کے بالائی علاقوں میں بھی رات میں موسم سرد رہنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہفتے زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج سے اتوار کے دوران سندھ میں کراچی، حیدر آباد اورمیر پور خاص ڈویژن کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ہفتے اور اتوار کو اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔