کراچی اور حیدرآباد میں نادرا ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، ایگزیکٹو مراکز میں کام بند

Nadra

Nadra

کراچی (جیوڈیسک) نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبے بھر میں قائم 30 ایگزیکٹو سینٹرز پر کام بند کر دیا ہے۔

نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں قائم 30 سے زائد مراکز پر کام بند کردیا۔

شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے اجرا کے لئے ہونے والا دستاویزی کام ٹھپ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود نادرا جیسے اہم ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں عدالت نے واضح احکام بھی جاری کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پیر سے ملک بھر میں کام بند کر دیا جائے گا۔