کراچی (جیوڈیسک) کراچی اور حیدر آباد کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی وائرس موجود ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں پولیو مہم جاری ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، حیدر آباد اور کراچی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد کے سیوریج سے حاصل کیے گئے۔
نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔ ادھرعالمی ادارہ صحت کے مطابق لاہور میں آؤٹ فال روڈ سے لئے گئے سیوریج کے نمونوں کے ٹیسٹ میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔ اس علاقے سے لئے گئے سیمپل ایک سال بعد نیگیٹوآئے ہیںجبکہ ملتان روڈ سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں پولیو مہم جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے 20اضلاع میں پولیو کے خلاف مہم کےدوسرے روز7لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے۔ بلوچستان کے 8اضلاع میں بھی پولیو کی 3روزہ خصوصی مہم تیسر ے روز جاری ہے۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ 6لاکھ 73ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔