کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ میں 25 سے زائد کریکر دھماکے

Cracker Blast

Cracker Blast

کراچی (جیوڈیسک) حیدرآباد / کوٹری کراچی، حیدرآباد، سمیت سندھ بھر میں ریلوے ٹریکس اور دیگر مقامات پر 25 سے زائدکریکر دھماکے کیے گئے جس سے شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں زمزمہ کمرشل اسٹریٹ پر واقع ملبوسات کے شوروم کے باہرزور داردھماکاہواجس کی آواز دور تک سنائی دی گئی ،دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریبی دکانوں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دیسی ساختہ بم کوایک سیاہ رنگ کے تھیلے میں بنایاتھااور اس میں یوریا کھاد اور دیگر کیمیکل ملائے گئے تھے۔

دھماکا خیز مواد کامجموعی وزن ایک کلو کے قریب تھاتاہم اس میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ استعمال نہیں کیے گئے۔ بفرزون سیکٹر 15/A-3 سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی جانے والے فلائی اوور کے اوپر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان الرحمٰن آٹو پر کریکر پھینک کر فرارہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیااور اس کی آوازبھی دورتک سنائی دی، دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا،دھماکے کی زدمیں آکر 2 افراد 22 سالہ ریحان اور20 سالہ یونس معمولی زخمی ہوگئے۔