کراچی: آئی ایم ایف کا وفد آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دورہ کریگا

IMF

IMF

آئی ایم ایف کا وفد اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ پالیسی کا جائزہ لینے آج کراچی پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم کا وفد جیفری فرینک کی سربراہی میں آج کراچی پہنچے گا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دورہ کریگا جہاں آئی ایم ایف کے وفد کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

وزارت خزانہ کی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 14- 2013 میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹیکس کے بارے میں کئے گئے نئے اقدامات کے متعلق طویل بات چیت 22 جون کو کی جانے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد دس روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔ ماہرین کے نزدیک انتہائی کڑی شرائط پر آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ فراہم کریگا. اگر پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے میں ناکام ہوتا ہے تو لیٹر آف کمفرٹ حاصل کرنے کی کوشش کریگا تاکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض حاصل کرنے میں آسانی ہو۔