کراچی میں ممنوعہ نمبر پلیٹوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف مہم

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹوں اور کالے شیشوں والی گاڑیاں سدھارنے کی مہم جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم جمیل الزمان کی گا ڑی سمیت 70 گاڑیاں پکڑیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس نے مہم کے دوران غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹوں اور رنگین اورکالے شیشوں والی 70 گاڑیوں کو پکڑا، سات گاڑیوں کو ضبط کرکے تھانے منتقل کر دیا جبکہ باقی گاڑیوں کو ممنوعہ نمبرپلیٹ اتار کر چھوڑ دیا گیا۔

رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزمان کی گاڑی کو بھی نہیں بخشا گیا۔ جس پر وہ خود اس مہم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف نے شہریوں سے اپیل کی ممنوعہ نمبر پلیٹوں سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس نے غیرقانونی اور فینسی نمبر پلیٹوں سمیت رنگین اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔