کراچی:آئی جی سندھ کا کراچی میں اسکول حملے کے مقام کا دورہ

IG Sindh

IG Sindh

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن اقبال کے نجی اسکول کے قریب کل کے کریکر دھماکے کے بعد آج آئی جی سندھ نے موقع کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس کی نفری میں اضافے کیلئے حکومت سے نئی بھرتیوں کا مطالبہ کیا۔ گلشن اقبال بلاک 7 میں اسکول کے سامنے کریکر حملے کی جگہ کا آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے دورہ کیا۔

اس موقع پر پولیس افسران نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ واقعے کو نظر میں رکھ کر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، جہاں حساس ادارے ہیں وہاں کوشش ہے کہ اسکولوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے

آبادی کے لحاظ سے شہر میں پولیس کی نفری کم ہے حکومت سے مزید بھرتی کی درخواست کی ہے۔گزشتہ روز اسکول کے قریب ہونے والے کریکر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن دہشت گردی کے بڑھتے واقعات میں جہاں عام شخص خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے وہیں اسکولوں کو ملنے والی دھمکیاں اور ایسی کاروائیوں سے مزید خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔