کراچی : غیرقانونی اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار ہونے والا ملزم مبینہ تشدد کے باعث دم توڑ گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ 21 مئی کو موچکو تھانے میں 35 سالہ اجمل بیگ ولد امتیاز بیگ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

تاہم گرفتاری کے وقت اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ پیر کو سول ھسپتال میں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہناہے کہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔