کراچی: غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن شروع

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن کی سربراہی میں متعدد ہائیڈرنٹس مسمار کر دئیے گئے۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اہل کراچی کی سنی گئی، صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی واٹر بورڈ حکام کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی رنگ لے آئی۔ ایک ہفتے کی ٹائم لائن دی۔ اگلے ہی دن شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن شروع ہو گیا۔

صوبائی وزیر خود بکتر بند گاڑیوں ، پولیس کی بھاری نفری، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگھو پیر پہنچے واٹر بورڈ کے عملے نے بھاری میشنری سے پانی چوری کر کے عوام اور بیچنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کیا فیکٹریوں کو جانے والے غیر قانونی لائنیں منقطع کیں۔

شرجیل میمن کہتے ہیں واٹر بورڈ ایک ہفتے میں غیر قانونی ہایڈرنٹس ختم کرے گا۔ پولیس آپریشن کے خلاف ہائیڈرنٹس مافیا نے بھی احتجاج کی کوشش کی جس پر پولیس نے سخت ایکشن لیا اور ہوائی فائرنگ کر کے چوری اور سینا زوری کرنیوالوں کو منتشر کیا۔

نادرن بائی پاس پر قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاقے میں ٹینکر مافیا نے ایک درجن سے زائد ہائیڈرنٹس قائم کر رکھے تھے جو واٹر بورڈ پائپ لائنز سے پانی چوری کر کے فروخت کرتے جس سے اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں کو اپنے حصہ کا پانی نہیں مل رہا تھا۔