کراچی : غیر قانونی طور پر مقیم 7 افغان باشندے گرفتار، مقدمات درج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سول لائنز تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سول لائنز تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

گرفتار کئے جانے والے افغان باشندے غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے اور انکے پاس کوئی قانونی اور سفری دستاویز بھی موجود نہیں ہیں، ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور اب ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔