کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے، جس میں انسداد دہشت گرد ونگ، خواتین اہلکار سمیت 300 اہلکار شریک ہیں۔
رینجرز کی جانب سے الیاس گوٹھ کے علاقے میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپریشن کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن میں 300 اہلکاروں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔