کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی آئی اے ملازمین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے واقعے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن نہیں بننے دیں گے۔
ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے خبردار کیا ہے کہ عوام اس واقعے کو ماڈل ٹاؤن واقعہ کی طرح چھپانے نہیں دیں گے اور نہ ہی پیپلز پارٹی اس قتل کو چھپانے کی کسی کوشش کو کامیاب ہونے دے گی۔
واقعہ سے پی آئی اے کے مسئلے پر حکومتی نااہلی، گھراہت اور جلد بازی بے نقاب ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ پی آئی اے ملازمین کو دھمکانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300 ارب روپے کا نقصان اٹھانے والی پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔