کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے زیر تربیت اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ تھانے میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی۔ گولی قریب بیٹھے زیر تربیت اہلکار عدنان انجم کو لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ عدنان انجم حیدرآباد کا رہائشی تھا اور محرم الحرام میں ڈیوٹی کے لئے سہراب گوٹھ میں تعینات تھا۔

عدنان امجد کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بلدیہ سعید آباد میں شہریوں نے پانچ مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اور رینجرز کے حوالے کر دیا۔ شہریوں کے مطابق ملزمان سیڑھی لگا کر گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔ پانچوں مبینہ ڈاکوؤں سے کے الیکٹرک کے کارڈ بھی بر آمد ہوئے ہیں۔