کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم مرطوب رہے گا ۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جنوب مغربی سمندری ہوا 10 سے 25 ناٹ کی رفتارتک چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔