کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 7.2 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

Earthquake

Earthquake

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 7.2 بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز آواران سے 96 کلومیٹر دور تھا۔ کراچی، پنچگور، کوئٹہ، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ کراچی و دیگر شہروں میں لوگ اور ملازمین گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔ شہریوں میں شدید و خوف ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 تھی۔