کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔گیس کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کرنے کے شیڈول کا اعلان کیا۔
تاہم بعد میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کا جواز پیش کر کے سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا۔آج صبح8 بجے سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔اس موقع پر سٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ گیس کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔