کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ابر رحمت آج برسنے کا امکان

Weather

Weather

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ابر رحمت آج برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر ،اسلام آباد سمیت بالائی، وسطی پنجاب اور سندھ کے جنوبی علاقوں میر پور خاص،حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں آندھی، تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی ،تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ،اسلام اباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخواہ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی پہلی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مری میں 76 ملی میٹر جبکہ جوہر آباد میں 70، فیصل آباد میں 60 لاہور 51، سرگودھا 40، کوٹلی 34، نور پور تھل اور راولاکوٹ 27، چکوال، کاکول 20، مالم جبہ 18، لاہورسٹی 16، راولپنڈی 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان 14، پٹن، اسلام آباد 13، سیدوشیریف 12، پاراچنار 11،جھنگ، منگلہ 10 ،گڑھی ڈوپٹہ۔ قلات 08، چراٹ 07، بالا کوٹ ، بارکھان 06، مظفرآباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ نور پور تھل دالبندین میں 47، ڈی آئی خان،کوہاٹ ، بھکر، جوہر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آج کے روز ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد 24، مری 16، لاہور 24، مظفرآباد 23، کراچی 24، گلگت 20، پشاور 26، فیصل آباد 24، کوئٹہ 22، ملتان 25، سکردو 19، اور حیدرآباد میں 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔