کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند کردیے گئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت آج صبح آٹھ بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک سندھ کے چھ سو سے زائد سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔
کراچی میں دس ہزار سے زائد بسیں اور منی بسیں اور سینکڑوں کی تعداد میں فلاحی اداروں کی ایمبولینس سی این جی پر چلتی ہیں۔سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احمد علی کا کہنا ہے سی این جی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافے کے ساتھ کاروبار پر بھی منفی اثرات رونما ہوتے ہیں۔