کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح آٹھ بجے کھل گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے کے لئے پہلے سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹے بند رکھنے کے بعد جمعرات کو کھولنے اور پھر دوبارہ اڑتالیس گھنٹے کی بندش کا اعلان کیا تھا۔
جس پر سی این جی ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔ اس صورتحال کے بعد وزارت پیٹرولیم اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں مذاکرات کے بعد گیس کی بندش کا پرانا شیڈول بحال کر دیا گیا۔