راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے اہم طالبان کمانڈر سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے کراچی اور حیدر آباد میں ایک ہی وقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں میں کراچی میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا امیر بخت زمان بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں پر کافی وقت سے نظر رکھی جارہی تھی اور یہ کافی وقت سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
اس کے لئے انہوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تیار کر رکھی تھی، انہیں خودکش حملہ آور کا انتطار تھا جسے افغانستان سے آنا تھا۔