کراچی کی خبریں 9/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت اور اس کی جنگی تیاریاں پاکستان یا اس کے مستقبل کیلئے ہی خطرناک نہیں پوری دنیا ‘ تمام اقوام عالم اور تمام انسانوں کے مستقبل اور دنیا کے امن وترقی کیلئے خطرہ ہیں اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ دنیا متحدو یکجا ہوکربھارت کے توسیعی پسندانہ ‘ جارحانہ ‘ حیوانیت انگیز اور درندگی پر مبنی دنیا کے مستقبل کیلئے خطرناک عزائم کیخلاف تادیبی کاروائی کرے۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بھارتی جنگی تیاریوں ‘ دفاعی معاہدات اور جارحانہ عزائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی تیاریاں اور جارحانہ عزائم صرف پاکستان اور خطے کے امن و مستقبل کیلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم ‘ سری لنکا اور میانمار میں بھارتی دہشتگردی اور افغانستان و ایران کیخلاف خفیہ سازشیںا س بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دنیا بھر کے تمام ممالک کیلئے ایک فتنہ اور خطرہ ہے جسے لگام دینے اور محدود کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تو یہ پوری دنیا کے امن کو نگل جائیگا ۔

حکمرانوں کی کرپشن رشوت و بے ایمانی کو فرغ دے رہی ہے ‘ جی کیو ایم
ہر با اختیار وطاقتور فرد ذاتی مفادات کیلئے ملک و قوم کی جڑوں پر کلہاڑا چلا رہا ہے ‘ گجراتی سرکار
کرپشن و رشوت کے خاتمے کیلئے پانامہ کیس کے تمام ذمہ داران کو کیفر کردارتک پہنچانا ہوگا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکا ر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ملک بھر میں پھیلی ہوئی لاقانونیت اور کرپشن کو تمام قومی بحرانوں ‘ حادثات اور عوامی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج اور جنگل کا قانون ہے حکمرانوں کی کرپشن و لوٹمار ‘ اداروں کی حکومتی غلامی ‘ افسران کی رشوت ستانی اور انصاف کی عدم فراہمی نے سزا کا خوف ختم کردیا ہے اور قانون کی پاسداری کے شعور پر قانون و انصاف خریدلینے کا تکبر اس قدر غالب آچکا ہے کہ ہر فرد بلا خوف و خطر جرم کررہا ہے جو شخص جتنا طاقتور ‘ با اختیار ‘ مقتدر اور دولتمند ہے وہ اتنے ہی بڑے جرائم میں ملوث ہے جس کی وجہ سے معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوچکا ہے ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نے نوکر شاہی ‘ افسر شاہی اور سرکاری ملازمین کے رشوت ستانی کی شرح میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہر محکمہ کرپٹ اور اپنی افادیت سے مکمل محروم ہونے کیساتھ عوام کیلئے عذاب بن چکاہے اور جب تک پانامہ کیس میں ملوث تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائیگا اس وقت تک نہ تو کرپشن کا خاتمہ ہوگا ‘ نہ رشوت وسفارش ختم ہوگی ‘ نہ بحرانوں سے قوم کی جان چھوٹے گی ‘ نہ عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچ پائینگے اور نہ ہی عوام کو مسائل ومصائب سے نجات مل پائے گی ۔

تبدیلی ‘ انقلاب اور احتساب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ‘ سولنگی اتحاد
سولنگی برادری اور پاکستانی قوم استحصالیوں اور ظالموں کے احتساب کیلئے متحد و یکجا ہوچکی ہے!
اوباڑ میں سولنگی برادری کے ٹھاٹھیں مارتے عوامی سمندر سے سولنگی عمائدین ورہنما ¶ں کا خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی برادری کے اوباڑو میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘ سولنگی عمائدین ‘ معززین ‘ سرداروں ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں اور جلسے کے منتظمین و مہمانوں نے کہا کہ آج سولنگی برادری کا یہ عظیم الشان اجتماع اور سولنگی قوم کا ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کو لوٹنے ‘ قوم کو دھوکا دینے ‘ عوام پر مظالم ڈھانے اور کرپشن و رشوت کے ذریعے پاکستانیوں کے زندگی عذاب میں بنانے والے استحصالی طبقات ‘ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور ان کی طفیلیوں و حاشیہ برداری کا احتساب شروع ہونے جارہا ہے کیونکہ سولنگی قوم نے آج اپنے اتحاد سے جس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے وہ استحصالیوں اور ظالموں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لیجائے گا ۔مقررین نے سولنگی برادری کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سولنگی برادری اور پاکستانی قوم کو کمزور اور بیوقوف سمجھنے والے یہ جان لیں کہ سولنگی برادری ان کیخلاف متحد ہوچکی ہے اورآج کی تاریخ ساز جلسہ کے ذریعے ظالم وڈیروں ‘ مفاد پرست سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں کوتبدیلی و انقلاب کیساتھ احتساب کا آئینہ بھی دکھارہی ہے ۔

مسائل ‘ مصائب اور بحرانوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے‘ راجونی اتحاد
الیکشن کمیشن آئینی شق 62اور 63پر عملدرآمد کراتا تو چور و لٹیرے ایوانوں تک نہ پہنچ پاتے !
پانامہ کیس میںا نصاف کیساتھ الیکشن کمیشن کا احتساب بھی مستقبل کے تحفظ کیلئے ضروری ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہاہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ وزیراعظم روایت کے مطابق وزیراعظم کے حق میں آیا تو بھی قوم کوکوئی فرق نہیں پڑے گا اور اگر عدلیہ نے روایت شکنی و حقیقی انصاف کرتے ہوئے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا تو بھی قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ محض ایک فرد کے احتساب و سزاسے کرپشن ‘ کمیشن ‘ رشوت ‘ سفارش اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی روایت کا خاتمہ نہیں ہوگا اس کیلئے عدلی کو ایسا فیصلہ دینا اور اس پر فوج کو اس طرح سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا کہ کرپشن ‘ کمیشن ‘ رشوت ‘ سفارش کرنے والے ہر فرد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیساتھ ان سے اور قرض معاف کرانے اور ہڑپنے والوں سے بھی ایک ایک پائی وصول کرکے واپس قومی خزانے میں لائی جائے اور آئندہ کیلئے ایسا نظام وضع کردیا جائے کہ آئین کی شق 62و63پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے تمام بد دیانتوں ‘ عوام دشمنوں اور ملک و قوم غداروں کا اختیار و اقتدار تک پہنچنے کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے ۔