کراچی کی خبریں 11/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے جنوبی بھارت میں خفیہ ایٹمی شہر کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ان اطلاعات کا نوٹس لے کیونکہ بھارت کی ان تیاریوں سے نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے بلکہ خطے سمیت دنیا بھر کے پر امن مستقبل کیلئے بھی مہیب خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ امیر پٹی نے کہا کہ دنیا سیکولر کہلانے والے بھارت کی ہندو جنونیت اور دیگر مذاہب کے افراد سے نفرت کو اچھی طرح جان اور پہچان چکی ہے جبکہ پر امن اقوام کو اب یہ بات تسلیم کرلینی چاہئے کہ کشمیر سری لنکا اور میانمار میں بھارت فوجی مظالم اور بھارت کا کردار جنونیت سے آگے اس کی حیوانیت ودردندگی کا پتا دے رہا ہے اور حیوان و درندہ ہر مذہب ‘ مسلک ‘ ریاست ‘ رنگ اور نسل کے افراد کیلئے خطرہ ہی ہوتا ہے اسلئے بھارت اور اس کی جنگی تیاریاں اور ایٹمی شہر صرف پاکستان یا اس کے مستقبل کیلئے ہی خطرناک نہیں پوری دنیا ‘ تمام اقوام عالم اور تمام انسانوں کے مستقبل اور دنیا کے امن وترقی کیلئے خطرہ ہیں اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ دنیا متحدو یکجا ہوکربھارت کے توسیعی پسندانہ ‘ جارحانہ ‘ حیوانیت انگیز اور درندگی پر مبنی دنیا کے مستقبل کیلئے خطرناک عزائم کیخلاف تادیبی کاروائی کرے اور جو ممالک اس کاروائی کیخلاف ہوں دنیا کو جان لینا چاہئے وہی بھارتی شیطانیت کی اصل طاقت اور دنیا کے اصل دشمن ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3طالبات کی ہلاکت کے بعد طلباءکے احتجاج کوفطری رد عمل قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکا ر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج اور جنگل کا قانون راج ہے حکمرانوں کی کرپشن و لوٹمار ‘ اداروں کی حکومتی غلامی ‘ افسران کی رشوت ستانی اور انصاف کی عدم فراہمی نے سزا کا خوف ختم کردیا ہے اور قانون کی پاسداری کے شعور پر قانون و انصاف خریدلینے کا تکبر اس قدر غالب آچکا ہے کہ ہر فرد بلا خوف و خطر جرم کررہا ہے جو شخص جتنا طاقتور ‘ با اختیار ‘ مقتدر اور دولتمند ہے وہ اتنا ہی بڑے جرائم میں ملوث ہے جس کی وجہ سے معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوچکا ہے ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کے ذمہ دار نا تجربہ کار وجلد باز ڈرائیور حضرات ہی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس بھی ہے جو دس روپے کی رشوت کے عیوض ہر ایک کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دیتی ہے جبکہ فٹنس کا محکمہ بھی اس قتل عام میں برابر کا شریک ہے جو معمولی رشوت کے عیوض ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کردیتا ہے اسلئے جب تک رشوت و کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ٹریفک ‘ ریلوے اور فضائی حادثات کا رکنا ممکن نہیں اور رشوت و کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک عدالتیں غیر جانبدارانہ وحقیقی انصاف کی روایت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوتیں اور ایسا اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک پانامہ کیس میں حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوگا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے بریگیڈیئرسے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے بریگیڈیئر نعمان ذکریا، بریگیڈیئر کنورعدنان احمد خان، بریگیڈیئر سید عامر رضا، بریگیڈیئر طارق ضمیر، بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک، بریگیڈیئر شاہد محمود، بریگیڈیئر محمد اصغر، بریگیڈیئر خالد سعید، بریگیڈیئر ایمن بلال صفدر، بریگیڈیئرسرفراز محمد، بریگیڈیئر رفیق الرحمان، بریگیڈیئر انعام حیدر ملک، بریگیڈیئر سلمان فیاض غنی، بریگیڈیئر سرفراز علی، بریگیڈیئر محمد انیق الرحمان، بریگیڈیئر محمد عاصم ملک، بریگیڈیئر فیاض حسین شاہ، بریگیڈیئر شاہد نذیر، بریگیڈیئر ضیاالرحمان، بریگیڈیئر زاہد محمود، بریگیڈیئر اظہر اقبال عباسی، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر احسن گلریز، بریگیڈیئر شاہد امتیاز، بریگیڈیئر رضوان افضل، بریگیڈیئر عثمان حق، بریگیڈیئر سید شہاب شاہد اور بریگیڈیئر نعمان احمدودیگر کو ترقی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ‘ پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہی نہیں بلکہ عوام پاکستانی عوام کا فخر و غرور بھی ہے اور عوام پاکستان سیاستدانوں و حکمرانوں سے زیادہ افواج پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے وڈےروں اور حکومتی شخصیات کی ایماءپر بھونگ شریف میں سولنگی برادری کے غریب ومظلوم افراد کے خلاف پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور و استحصالی طبقات سولنگی قوم کو کمزور نہ سمجھیں ‘ سولنگی قوم متحدومنظم ہوچکی ہے اور ہر ظلم کا حساب لینا اور جواب دینا بھی جانتی ہے ۔ امیر سولنگی نے پولیس چوکی جمالدین والی کے انچارج نوید واہلہ کی جانب سے سولنگی قوم کے غریب ٹیکسی ڈروائیور کو بلا سبب گرفتار کرکے غیر قانونی حراست میں رکھنے اور رہائی کیلئے رشوت طلب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوید واہلہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والی حکومتی شخصیات و طاقتور طبقات کی غلامی اور پالتو کا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنے فرائض منصبی کو پہچان کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر توجہ دیں تو ان کے مستقبل کیلئے زیادہ موزوں و بہتر ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع رحیم یار کی تحصیل صادق آباد کے تاریخی شہر بھونگ شریف میں وڈیرہ گل حسن سولنگی کی سرپرستی میںہونے والے سولنگی قوم کے پر امن کنونشن میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ظالم وڈیروں ‘ مفاد پرست سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں کو انقلاب کی نوید سنادی ہے جس سے خوفزدہ ہوکر وہ ریاستی طاقت کے ذریعے بھونگ میں بسنے والے سولنگی قوم کے افراد کیخلاف انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں مگر ظلم کرنے والے یہ یاد رکھیں کہ اب کوئی سولنگی تنہا نہیں ہر سولنگی کے پیچھے ملک بھر میں بسنے والی سولنگی قوم اور پاکستان سولنگی اتحاد کی طاقت ہے اور ہم اپنی برادری کے کسی بھی فرد کو نہ تو کسی کو تنہا چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی پر ظلم ہونے دیں گے !