کراچی کی خبریں 19/9/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام عالم میں بڑھتی بے چینی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی منزل کی نزدیکی اور عنقریب کشمیر میں بھارتی شکست و پاکستان و کشمیریوں کی فتح کی نوید دے رہی ہے اور اگر وزیراعظم پاکستان نے سابقہ روایات کے بر عکس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر دیانتداری و اخلاص کا مظاہرہ کیا تو یقینا کشمیر کا معاملہ بہت جلد اپنے منطقی حل تک پہنچ جائیگا۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے گھر کا گھیراو نہ کرنے اور پر امن مارچ کی یقین دہانی کے باجود مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ”جانثاران نوازشریف فورس “ کے عنوان سے ڈندہ بردار جتھے کی تشکیل اور جوابی اقدام میں تحریک انصاف کی جانب سے بھی ڈنڈہ بردار دستہ بنانے کے اعلان کو کشمیر کاز کیلئے مضر اور بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا یوں ہے کہ سیاسی ملی بھگت سے کشمیر کاز کے منطقی حل کیلئے قدرت کی جانب سے ملنے والا یہ موقع بھی باہمی رسہ کشی کی نذر کردیا جائے گا اور رائیونڈ میں ہونے والا سیاسی تصادم نہ صرف کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے گا بلکہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے اور ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن کر حکمران جماعت کو ایکبار پھر سیاسی شہادت دلاکر مظلومیت کاڈھونگ رچانے کا موقع بھی فراہم کرےگا جو نہ تو کشمیر و کشمیری عوام کے حق میں ہے اور نہ ہی پاکستان و پاکستانی عوام کیلئے مفید صرف اور صرف حکمران جماعت کے مفاد میں ہے اسلئے تمام سیاسی قوتوں کو اس تصادم کو روک کر سیاسی شہادت کا ڈرامہ رچانےوالوں کی سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گجراتی قومی موومنٹ ‘ جونا گڑھ والنٹیئر کور اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے اشتراک و اتحاد سے یوم یکجہتی جونا گڑھ 24ستمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مرکزی تقریب فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی کی میزبانی میں کتیانہ میمن ہال باالمقابل بانٹو امیمن اسپتال کھارادر میں شام 6بجے محمد فاروق سانگانی اور فیروز احمد صدیقی کی صدارت میں ہوگی جس میں گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر پٹی والا عرف سورٹھ ویر خصوصی و فکر انگیز خطاب اور جونا گڑھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود و جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی اعلان کرینگے جبکہ فاروق سانگانی ‘فیروز احمد صدیقی ‘الطاف ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘فاروق میمن ‘ روزینہ خان روزی ‘کلثوم شمع ‘ فاطمہ میمن ‘ یاسین خان مہران والا و دیگر مسئلہ جونا گڑھ پر روشنی ڈالنے کیساتھ کمیونٹی کو درپیش مشکلات و مسائل پرکے حوالے سے بھی خطاب کرینگے جبکہ تقریب کے دیگر مہمانوں میں صدیق زری والا ‘ محمد علی گھانچی ‘ عارف عرب ‘ سلیم لودھی ‘ مصطفی خان ‘محمد حسین کٹویلیا ‘ عبدالرحمن ترک ‘ اقبال ہنگورہ ‘ یونس شیخ ‘ سید معین باپو ‘ مجید باپو اونا والا ‘ یونس سایانی اور جونا گڑھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین و جماعتوں کے عہدیداران شامل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرپشن کے دیمک اور دہشتگردی کے ناسور نے پاکستان کو اس قدر کھوکھلا کردیا ہے کہ اس ملک میں احتساب اور انصاف ناممکن ہوچکا ہے اور انتخاب کا عمل ہمیشہ سازشی ‘ عوام دشمن ‘ کرپٹ اور ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کی سودے بازی کرنے والے تاجروں و سوداگروں کے حق میں نکلتا ہے اور کرپشن کے سرمائے سے اقتدار خرید کر منافع کے حصول کیلئے مزید کرپشن کو قوم کی خدمت اور جمہوریت قرار دینے والوں کی وجہ سے جمہوریت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوجائے گا جس کے بعد جمہوریت کی بساط لپٹ جائے گی اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیشہ کرپشن ولوٹ مار کے بعد جمہوریت کو نقصان پہنچاکر مظلوم بننے کا دھونگ رچایا ہے اور وہ ایکبار پھر ایسا ہی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی پر اظہار افسوس ومذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ اقوام متحدہ کی ان سامراجی قوتوں کے ہاتھوں مغلوبیت ہے جو کشمیر یوں کی نسل کشی کیلئے بھارت کی سرپرستی کررہی ہیں اسلئے اقوام متحدہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ طاقتور سامراجی قوتوں کے آلہ کار کا کردارادا کرتے ہوئے مظلوم و محکوم اقوام پر مظالم میں شریک ہونے کی بجائے کشمیر کے معاملے پر فوری و مثبت ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام اور نسل کشی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے بھی یقینی بنایا جائے اور استصواب رائے تک کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کو نکال کر یہاں اقوام متحدہ کی فوجیں تعینات کی جائیں۔