کراچی: بلدیہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے چوبیس مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر حکیم صدیق جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بلدیہ ٹاؤن ہی کے رئیس گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ادھر ایسٹ زون پولیس نے بریگیڈ، فیروز آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم طلحہ، وقاص اور خالد سیاسی اور مذہبی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب کھوکھرا پار تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے فراز نامی ملزم ہلاک ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں اس کے ورثا نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے فراز کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔