کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر سولہ میں واقع عیسٰی ڈائنگ فیکٹری کی پہلی منزل میں صبح چھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پہلے دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔
لیکن آگ نے شدت اختیار کر لی جس کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید چھ گاڑیاں پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔