کراچی: مہنگائی کا جن بے قابو، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ
Posted on April 11, 2016 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Cooking Oil
کراچی (جیوڈیسک) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، کراچی میں مرغی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگا ہو گیا۔
کراچی میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو قرار ہی نہیں آرہا ،کبھی دال تو کبھی مرغی، مہنگائی کی دوڑ میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہے۔
شہر میں زندہ مرغی 10 روپے اضافے سے 196 روپے کلو جبکہ گوشت 20 روپے اضافے سے 325 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب تیل و گھی بھی لگ بھگ 8 روپے لٹر مہنگا ہو چکا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز کے تیل کا پاوچ 175 روپے لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com