کراچی (اسٹاف رپورٹر) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء بشیر خان، رازق خان اچکزئی، خالد، خیر اللہ، ملا دائود، شیئر خان، حیات خان اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں پختونوں کی بے جا گرفتاری گہری سازش ہے اور منصوبہ بندی کے تحت پختونوں میں نفرت پیدا کرنے کی سازش ہے۔
کراچی کے تمام تھانے پختونوں کی گرفتاری سے بھر گئے ہیں ہر داڑھی والے اور پگڑی والے واسک کوٹ والے پختون کو افغانی اور دیگر بلا جواز الزامات لگا کر عزت کو دائو پر لگا یا جارہا ہے رہنمائوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سخت رد عمل کراچی اندورن سندھ اور پنجاب سے آئے گا۔
اگر یہ فیصلہ وفاقی سطح پر ہوچکا ہے کہ پختونوں کو ہر صورت میں گرفتار کرنا اور ان کے کاروبار کو تباہ کرنا ہے تو پھر ہم پختون خواپ ملی عوامی پارٹی، بلکہ ہر عزت مند پختون سیاسی، مذہبی اور سماجی اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنی قوم اور بچوں کے مستقبل کی دیکھ بھال کا ایک جامعہ منصوبی بندی اور اہم اعلان کرنے پر مجبور ہونگے۔
آج پولیس اور پنجاب حکومت کے علاوہ میڈیا بھی پختونوں کے خلاف پروپگنڈہ کیا جارہا ہے آخر میں شیر خان اور رازق خان نے کراچی پریس کلب پر ہونے والی پریس کانفرنس اور مظاہرہ کامیاب بنا نے کے لئے تمام پختون قوم کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمارے اخلاقی اور قانونی سنوائی نہ ہوئی تو پختون تاریخ کوایک بار پھر زندہ کرنے پر مجبور ہونگے۔