کراچی (جیوڈیسک) سٹی اسٹیشن، یونیوسٹی روڈ ، کورنگی اور سندھ سیکٹریٹ کے قریب حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائی کر کے را کے ایجنٹ اور 2 خواتین سمیت 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار را کے ایجنٹ کی 4 ماہ سے نگرانی جاری تھی۔ گرفتار خواتین کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہے۔ گرفتار ملزموں سے پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزموں سے پاکستانی شناختی کارڈز بھی ملے ہیں۔
شناختی کارڈز کو نادرا سے چیک کروایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگر 4 بھارتی شہریوں سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار پانچوں بھارتی شہریوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔