کراچی، خفیہ اطلاع پر رینجرز کی کارروائی، عذیر بلوچ گروہ کے دو اہم ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں عذیر بلوچ گروہ کے دو اہم ملزمان ہلاک ہو گئے۔ لیاری سنگولین میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر عذیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

جہاں ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے عذیر بلوچ گروہ کے دو اہم ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں عذیر بلوچ کا دست راست سرور بلوچ بھی شامل ہے۔

دوسرے ملزم کی شناخت راشد چریا کے نام سے کر لی گئی ہے۔ دونوں ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ، لاشیں قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال روانہ کر دی گئی ہیں۔