کراچی: انٹرسٹی کرایوں میں کمی، وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات بلانتیجہ ختم

Transporters

Transporters

کراچی (جیوڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور ٹرانسپوٹرز کے درمیان کراچی میں مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے جن میں انٹرسٹی کرایوں میں سات فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا کل سے انٹر سٹی بس میں کرائے کم کر کے وصول کئے جائیں گے۔

نئے کرایوں کا اطلاق اے سی اور نان اے سی بسوں پر لاگو ہوگا تاہم مذاکرات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ٹرانسپورٹرز نے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔

صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کل جنرل باڈی اجلاس کے بعد کرایوں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 93 روپے یا اس سے کم ہو جائیں تو کرائے کم ہو سکتے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ ہم گن پوائنٹ پر کرایہ کم نہیں کرنا چاہتے۔