کراچی کی خبریں 30/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مفادات کیلئے آئین و قانون پامال کرنے کی سیاسی روایت کے عادی جمہوریت پسندوں کے کردار نے پانامہ کیس میں بیانات و الزامات کے ذریعے اخلاق و اخلاقیات اور پاکستانی تہذیب و شائستگی کا جس طرح جنازہ نکالا ہے اس کی تاریخ میں کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت اور قانونی کاروائی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف کیس کے پیچھے پانامہ کیس کو دبادینا چاہتے ہیں جبکہ اس فیصلے کو مستقبل کی جمہوریت و سیاست کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا عمران خان کے بیانات و الزامات کیخلاف عدالت جانا ایک نئے پنڈورہ بکس کو کھول دے گا جس کے بعد ہر سیاستدان دوسرے سیاستدان کیخلاف اور حکمران جماعت اپوزیشن کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کرتی دکھائی دے گی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی جانب سے تہذیب سے عاری جس بازاری زبان کا استعمال کرتے ہوئے جس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیںاس کا تقاضہ ہے کہ مفادپاکستان ‘ مفاد اسلام ‘ مفاد معاشرہ اور مفاد تہذیب میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام بدزبان سیاستدانوں کو تاحیات نااہل قرار دے جبکہ پانامہ کیس میں معینہ مدت میں غیر جانبدارانہ وشفاف تحقیقات کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ملک و قوم دشمن تمام طبقات و شخصیات کو بلا تفریق و تخصیص نشان عبرت بنائے ۔

پانامہ کیس میں‘فوج غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کریگی ‘ جی کیو ایم
عدلیہ حقیقی انصاف اور مقتدرطبقات کا احتساب کرکے ماضی کے تمام داغ دھو دے گی ‘گجراتی سرکار
عوام دشمن استحصالی طبقات کیس کیس کا عدالتی کھیل ‘کھیل کر خود کو احتساب سے بچانا چاہتے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف منی لانڈرنگ و ٹیکس چوری الزامات پر مبنی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظوری اور چیئرمین نیب کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے ریفرنس کی ابتدائی سماعت کیلئے منظوری اور وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس دائر کرنے کے فیصلے کو احتساب سے بچنے کے چوروں کے اقدامات قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ قومی خزانے کے لٹیرے ‘ قومی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کرنے والے اور آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس بچانے والے عوام دشمن خود وخودساختہ محب وطن اپنی اپنی ذات و جماعت کواحتساب سے بچانے کیلئے دوسرے کو کیس کیس کھیل کر ڈرا اور دھمکا رہے ہیں مگر قوم کو یقین ہے کہ ان کی یہ نورا کشتی اب انہیں کسی طور نہیں بچا پائے گی اورفوج پانامہ کیس میں غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کریگی جبکہ عدلیہ مقتدر طبقات کے احتساب کے ذریعے اپنے اوپر لگے تمام سابقہ داغ دھونے کیساتھ قوم کو لٹیروں اور حب الوطنی کی آڑ میں قوم کو لوٹنے والے دشمنوں و غداروں کوکیفر کردار تک پہنچاکر ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری بھی نبھائے گی ۔

راجونی اتحاد کی افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کو مبارکباد
پاکستانی فضائی بیڑے میںJF-17تھنڈربی کی شمولیت آپریشنل صلاحیت کو دوگنا کریگی
JF-17تھندڑ بی‘ پاکستانی و چینی سائنسدانوں کی محنت و مہارت کا ثبوت ہے ‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان و چین کے اشتراک سے تیار کردہ JF-17تھنڈر بی طیارے کی بیجنگ میں پہلی آزمائشی پرواز کی کامیابی پر افواج پاکستان ‘ سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ اضافی ایندھن کی گنجائش رکھنے والا JF-17تھنڈر بی طیارہ نہ صرف پاکستانی و چینی سائنسدانوں کی مشترکہ مہارت و محنت کا شاہکار ہے بلکہ اس طیارے کی پاکستانی فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری بھی آئے گی ۔

سولنگی برادری نے تبدیلی وانقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ‘ سولنگی اتحاد
پاکستان کی دیگر مظلوم برادریاں و اقوام اپنے اتحاد سے اس بنیاد پر عالیشان عمارت تعمیر کریں!
سولنگی برادری کا نعرہ انقلاب دیگر تمام برادریوں کو بھی ظالموں کیخلاف متحدکررہا ہے‘ امیرسولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کی سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے آئندہ انتخابات میں استحصالی سیاسی جماعتوں ‘ روایتی سیاسی خاندانوں ‘ ظالم حکمرانوں اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر عوام کو فراموش کرنے والوں کی ناکامی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں سب سے اہم و نمایاں کردار ادا کرنے والی سولنگی برداری نے استحکام پاکستان کیلئے بھی ہمیشہ دیانتدارانہ اور ذمہ دارانہ کردار نبھایا ہے اور آج پاکستان کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں سولنگی برادری سے وابستہ افراد وطن عزیز کی تعمیر ‘ ترقی ‘ استحکام‘ دفاع اور قوم کی خوشحالی وسہولت کیلئے شبانہ روز محنت نہ کررہے ہوں جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس قوم کو سب سے زیادہ نقصان استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے پہنچایا ہے اسلئے بانیان پاکستان اور معماران پاکستان و محافظان پاکستان کا کردار اداکرنے والی سولنگی برادری نے ملک و قوم کا ان ا ستحصالیوں وعوام دشمنوں سے نجات دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور انشاءاللہ سولنگی قوم اپنے اتحاد کی طاقت اور ووٹ کی قوت سے اس ملک میںانقلاب لائے گی جس کے آثار واضح ہونے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ سولنگی برادری کا استحصالیوں سے نجات کا پیغام شعور و ادراک بن کر وطن عزیز کے چپے چپے میں پھیل رہا ہے اور دیگر برادریاں بھی استحصالیوں سے نجات پانے کیلئے آہستہ آہستہ متحدومنظم ہورہی ہیں جو تبدیلی و انقلاب کا اشارہ ہی نہیں بلکہ اس کے نزدیک ترین ہونے کی صدا بھی ہے ۔