کراچی سمیت اندرون سندھ، ملتان میں بارش، پنجاب میں بھی رم جھم متوقع

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملتان میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی، مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں برفباری بھی متوقع ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے سکول اور دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی بھی ہو گئے۔

ادھر ملتان میں بادل گرج چمک کے ساتھ خوب برسے، تیز بارش کی وجہ سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

پوٹھوہار کے علاقوں میں برفباری جبکہ مری، گلیات، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا بھی امکان ہے۔