کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی چوتھی لہر کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خطرناک صورتحال اختیار کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کی روشنی میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے احکامات پر انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات برائے 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے بقایا پرچے اور 7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (ٹی پی) اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل مضمون اور شارٹ مضمون کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔